ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان کے 12 فوجی افسران تربیت کے لیے نیپال پہنچے

تاثیر 5 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کٹھمنڈو، 05 مئی: جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد جاری کشیدگی کے درمیان پاکستانی فوج کے 12 افسران 12 روزہ فوجی تربیت کے لیے کٹھمنڈو پہنچے ہیں۔ نیپالی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افسران کا تعلق پاکستان آرمی کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کالج سے ہے۔ پاکستان کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ماتحت یہ افسران ایئر کموڈور سعد منصور انصاری کی قیادت میں نیپال آئے ہیں۔
انہیں نیپال آرمی کے ماؤنٹین وارفیئر کالج میں تربیت دی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نیپال نے دہشت گردی کے معاملے پر ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لیکن اس واقعے نے ان کے اس اعلان پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پہلگام حملے سے مقامی شہری ناراض ہیں۔ نیپال میں پاکستان کے خلاف مسلسل مظاہرے جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فوجی افسران کو تربیت دینے کے فیصلے پر لوگ حیران ہیں۔