تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئ ،14 اپریل :بھارتی کرکٹ لیجنڈ وراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ روہت شرما کے بعد اب وراٹ کے فیصلے سے کھیلوں کے شائقین میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ وراٹ نے سوشل میڈیا پر ایک آفیشل پوسٹ شیئر کرکے اپنے 14 سالہ طویل ٹیسٹ کیریئر کو الوداع کیا۔ ان کے اس فیصلے کے بعد مداحوں کے ساتھ ساتھ کئی مشہور شخصیات بھی اپنے ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں معروف گیت نگار جاوید اختر نے بھی وراٹ کے لیے خصوصی پیغام لکھا ہے اور ان سے اپیل کی ہے۔