ممتا بنرجی نے قاضی نذر الاسلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 26 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 26 مئی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے باغی شاعر قاضی نذر الاسلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نذر کی نظم ’’مورا ایک باغ کے دو پھول ہندو-مسلم‘‘ کا حوالہ دیا اور شاعر کو بحران کے وقت رہنما قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے یاد دلایا کہ ریاستی حکومت نے آسنسول میں قاضی نذرل یونیورسٹی قائم کی، انڈال میں گرین فیلڈ ہوائی اڈے کا نام ان کے نام پر رکھا اور کولکاتا میں ’نذرل تیرتھ‘ اور’قاضی نذر الاسلام اکیڈمی‘ قائم کی تھی۔ اس کے علاوہ شاعر پر مبنی کئی تحقیقی مقالے بھی شائع ہو چکے ہیں۔