جھارکھنڈ کے لاتیہار میں 5 لاکھ کا انعامی نکسلی منیش یادو مارا گیا

تاثیر 26 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لاتیہار، 26 مئی : جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع میں مہواڈانڈ تھانہ علاقے کے تحت دونا اور کرم کھاڑ گاؤں کے درمیان پولیس اور سی پی آئی (ماؤ نواز) نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں پولیس نے نکسلی منیش یادو کو مار گرایا جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ اس دوران نکسلی کندن کھروار کو گرفتار کیا گیا جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ یہ انکاؤنٹر اتوار کی رات سے آج صبح تک جاری رہا۔ اب سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی جی (پلامو) وائی ایس رمیش نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ماؤنواز نکسلائیٹ منیش یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مہواڈانڈ تھانہ علاقہ کے دونا گاؤں کے پاس کچھ دنوں سے چھپا ہوا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔