تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 4 مئی: پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے کے الزام میں سی آر پی ایف سے برطرف کیے گئے اہلکار منیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے باقاعدہ اجازت کے بعد ہی شادی کی تھی اور ان کے خلاف کی گئی کارروائی ناانصافی پر مبنی ہے۔اتوار کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منیر احمدنے کہا کہ انہوں نے پاکستانی شہری مینل خان سے شادی سے قبل تمام قانونی تقاضے مکمل کیے تھے اور سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر سے اجازت بھی حاصل کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ شادی خاندانی سطح پر طے پائی تھی اور اس میں کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔