تاثیر 3 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 3 مئی:ممبئی کے اندھیری مشرق میں واقع جعفربھائی انڈسٹریل اسٹیٹ میں جمعہ کی شب ایک تین منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق، یہ آگ دکان نمبر 205 میں رات تقریباً 10 بجے لگی اور تیزی سے پھیلنے لگی، جس کے باعث ابتدا میں لیول-1 اور بعد ازاں 10:46 پر لیول-2 کی آگ قرار دی گئی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے کم از کم آٹھ فائر انجن اور دیگر امدادی گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ مسلسل کوششوں کے بعد رات 1:40 بجے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ خوش قسمتی سے، پورے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال غیر واضح ہے۔