پروفیسر سید نہال اختر صاحب سابق پرنسپل کی رحلت پر ملت کالج دربھنگہ میں تعزیتی نشست کا ہوا انعقاد

تاثیر 17 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ (فضا امام)-ملت کالج کے سابق پرنسپل جناب پروفیسر سید نہال اختر صاحب کا انتقال گزستہ 16 مئی 2025 کو کھگریا میں ہو گیا اور بعد نماز جمعہ سپرد خاک کئے گئے۔دربھنگہ میں انکے رحلت کی خبر معلوم ہوئی تو ملت کالج دربھنگہ کے پرنسپل جناب پروفیسر افتخار احمد صاحب نے انکے دعائے مغفرت کے لئے ملت کالج دربھنگہ میں تعزیتی نشست کا اہتمام کیا۔اس موقع پر ملت کالج دربھنگہ کے ابنائے قدیم ALUMNI سکریٹری نسیم احمد رفعت مکی۔افلاک منظر انصاری۔نائب سکریٹری ابنائے قدیم ملت کالج۔محمد شمیم احمد پریم جیور۔ڈاکٹر عالمگیر شبنم۔پروفیسر ایم۔ سی۔مشرا۔پروفیسر افتخار احمد۔پروفیسر مصطفیٰ کمال انصاری۔ڈاکٹر جاوید اختر۔ڈاکٹر جمشید عالم۔نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سید نہال اختر صاحب کےلئے دعائے مغفرت کیا۔ساتھ ہی دو منٹ کا خاموشی اختیار کر خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر عبدالسلام جیلانی۔پروفیسر انسان علی۔پروفیسر رانی کولے۔ڈاکٹر سونی شرما۔ڈاکٹر ضحی صدیقی۔ڈاکٹر محمد شاہنواز عالم۔ڈاکٹر عبدالرافع ڈاکٹر ناہید ظہرہ۔ڈاکٹر محمد سنجیل۔ڈاکٹر عصمت جہاں۔ڈاکٹر عظمیٰ ناز۔ڈاکٹر شگفتہ نگار۔ڈاکٹر اظہر صادق۔محمد آرزو۔پردیپ کمار داس۔محمد عالم۔ شائق حمیدی۔محمد عمر فاروق۔محمدشمیم موجود تھے۔