وزیر منجندر سنگھ سرسا نے پونچھ میں گرودوارہ سنگھ صاحب پر حملے کی مذمت کی

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 مئی: دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ وہ پونچھ میں گرودوارہ سنگھ صاحب پر پاکستان کے میزائل حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ سرسا نے جمعرات کو ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پونچھ میں گوردوارہ صاحب کے ضلع صدر بھائی نریندر سنگھ سے بات ہوئی ہے۔ نریندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ اس حملے میں گردوارہ صاحب کے اندر موجود احاطے اور گرو گرنتھ صاحب جی کی مورتی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ پاکستان جان بوجھ کر لوگوں کی آستھا پر حملہ کر رہا ہے۔ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی قیادت اور دفاعی قوتیں کتنی انسانیت دشمن ہیں۔