چوری کے موبائل کے ساتھ نابالغ نوجوان گرفتار

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ علاقہ کے شوبھن گاؤں میں پیر کے روز گاؤں والوں نے ایک نابالغ نوجوان کو چوری کے موبائل فون کے ساتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اطلاع ملنے پر موجود بھیڑ نے نوجوان کی پٹائی کردی معاملے کے تعلق سے شوبھن گاؤں باشندہ منجے کمار نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ 18 مئی کی رات تقریباً 2 بجے جب میں گھر میں چیزوں کی ہلنے کی تیز آواز سے بیدار ہوا تو  دیکھا کہ بستر سے موبائل غائب ہے اس دوران گھر کے باہر ہنگامہ آرائی سن کر میں آیا تو دیکھا کہ نابالغ نوجوان میرا موبائل اپنی جیب میں رکھے ہوئے تھا لہریا سرائے تھانہ حلقہ کے بھیگو جمال پور باشندہ ملزم نابالغ نوجوان کی تلاش کے دوران اس کے پاس سے برآمد چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کے ساتھ تین اور نوجوان فرار ہونے میں کامیاب رہے جسکے بعد ایک بجاج بائک کو موقع سے برآمد کر تھانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ پیر کی صبح اطلاع ملی کہ گاؤں والوں نے موبائل اور بائک کے ساتھ کچھ چوروں کو پکڑ کر رکھا ہے۔ جب موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ ملزم کے چھ مرد و خواتین رشتہ دار پیر کی صبح نوجوان کو اپنے ساتھ لینے شوبھن گاؤں پہنچے تھے جسے گاؤں والوں نے یرغمال بنا کر پولیس کو اطلاع دی۔ ان چھ لوگوں میں سے تین خواتین اور دو نابالغوں کو تھانے میں پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا ضبط کی گئی بائک کی تصدیق کی جا رہی ہے