تاثیر 4 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 4 مئی:بہار کے دورے پر موجود مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے وزیر اعلیٰ کے چہرے اور قیادت کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی امور کے مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے اتوارکے روز پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بہار میں دوبارہ این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دوبارہ وزیر اعلی بننے پر سیدھا جواب دیا۔ اپنے دورہ بہار کے دوران بی ایل ورما ساکرا، مظفر پور میں امبیڈکر سمان ابھیان سیمینار سے خطاب کریں گے۔