تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رائے پور، 07 مئی: چھتیس گڑھ کے بستر علاقے میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ تلنگانہ سرحد پر جاری آپریشن میں پولیس اور نیم فوجی دستوں نے تقریباً 22 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے۔ پولیس نے اب تک 15 نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔آخری خبریں موصول ہونے تک انکاؤنٹر جاری تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کریگٹہ پہاڑی پر آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اب تک یہاں 20 سے 22 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سی آر پی ایف کے ڈی جی گیانیندر پرتاپ سنگھ دہلی سے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اے ڈی جی نکسل آپریشنز، سی آر پی ایف آئی جی اور بستر آئی جی بھی آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی آر جی، کوبرا، سی آر پی ایف اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں مسلسل نکسلیوں کا جواب دے رہی ہیں۔