رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے لئے دوبارہ ووٹ ڈالے گئے، سیاسی بحران کے درمیان جمہوریت کا امتحان

تاثیر 5 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بخارسٹ، 04 مئی: رومانیہ میں اتوار کو صدارتی انتخابات دوبارہ کرانے کے لئے پولنگ ہوئی جو حالیہ دہائیوں میں ملک کے سب سے بڑے سیاسی بحران کے بعد کروائی گئی ہے۔ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ملک رومانیہ میں گزشتہ سال کے انتخابات انتخابی بے ضابطگیوں اور روس کی مبینہ مداخلت کی وجہ سے عدالت کی جانب سے کالعدم قرار دینے کے بعد دوبارہ کرائے جا رہے ہیں۔ تاہم روس نے واضح طور پر ان الزامات کی تردید کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے ووٹنگ ختم ہوتے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 95.7 لاکھ ووٹرز، یعنی کل اہل ووٹروں میں سے 53.2 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بیرون ملک قائم پولنگ اسٹیشنوں پر بھی تقریباً 9.73 لاکھ ووٹ ڈالے گئے۔