اسرائیلی مظالم اور نکبہ کے باوجود فلسطینی آبادی میں 10 گنا اضافہ

تاثیر 13 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غزہ،13مئی:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 1948 کے بعد فلسطینی آبادی میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ فلسطینی آبادی میں یہ اضافہ ‘نکبہ’ کے بعد ہوا ہے۔ جب اسرائیل نے فلسطینیوں کو مغربی کنارے و غزہ سے بے گھر کر دیا تھا۔
فلسطینی سینٹرل بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق 1.4 ملین کی آبادی میں سے 957000 فلسطینی اسرائیلی فوج نے بے گھر کیے ہیں۔ فلسطینیوں کی یہ بے گھری پچھلے 77 سال سے جاری ہے۔’بیورو آف سٹیٹسٹکس‘ کے صدر عواد نے کہا ‘1948 میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 15000 سے زائد ہلاک ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے نکبہ کے موقع پر 531 فلسطینی قصبوں اور دیہاتوں کو تباہ کیا۔ جون 1967 میں ہونے والی چھ روزہ جنگ میں مزید 2 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔عواد نے کہاسات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں 52 ہزار سے زائد فلسطینی قتل اور ہزاروں بیگھر ہوئے ہیں۔ جس سے فلسطینیوں کی آبادی میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق 1948 سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 154000 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے 34 فیصد غزہ کے رہنے والے فلسطینی تھے۔