تاثیر 13 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 13 مئی: پنجاب کے شہر امرتسر میں زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً چھ دیگر افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
امرتسر کے مجیٹھا علاقے میں کل رات زہریلی شراب نے قہر برپا کیا۔ لوگوں کی طبیعتخراب ہونے لگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے گھر میں تیار کی ہوئی شراب پی تھی۔ پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ ساکشی ساہنی، محکمہ صحت، پولیس، محکمہ آبکاری کی ٹیم متاثرہ گاؤں بھنگالی کلاں، مرڈی کلاں اور جینتی پور کا دورہ کر رہی ہے۔ پولیس اب تک چھ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ یہ زہریلی شراب کہاں سے آئی اور کہاں سے تیار کی گئی، اس بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ان گائوں میں کچھ لوگوں نے شراب پی اور پیر کی شام ان کی طبیعت خراب ہونے لگی ۔ کئی نوجوانوں کو الٹیاں ہوئیں جن میں سے کچھ کو خون آنے کے بعد انہیں ان کے گھر والے اسپتال لے گئے۔ صبح اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ساکشی ساہنی اپنے عملے کے ساتھ متاثرہ گاؤں پہنچ گئے۔