تاثیر 13 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 13 مئی: ہندوستان- پاکستان کے درمیان فوجی کاروائی کے دوران حال ہی میںپنجاب کے فیروز پور میں ڈرون حملے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون پیر کی رات دیر گئے لدھیانہ کے ایک اسپتال میں چل بسی۔ ضلع انتظامیہ اور اسپتال انتظامیہ نے خاتون کے اہل خانہ کو اطلاع کر دی ہے۔ اس بارے میں فیروز پور ضلع انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سکھویندر کور 9 مئی کو فیروز پور کے کھائی گاؤں میں ڈرون گرنے سے زخمی ہو گئی تھیں۔ ان کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں دیانند میڈیکل کالج لدھیانہ میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں علاج کے دوران پیر کی دیر رات اس کی موت ہوگئی۔ دیانند میڈیکل کالج میں ابھی فیروز پور کے رہائشی لکھویندر سنگھ اور سونو زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں کی حالت مستحکم ہے۔