ساری تیاریاں مکمل‘ تمام ملی تنظیموں‘سماجی کارکنوں اور سیکولرسیاسی پارٹیوں کی پوری حمایت
بیگوسرائے(کونین علی)موجودہ مرکزی حکومت کے ذریعہ وقف ترمیمی قانون منظور و نافذ کرانے کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں،ملی جماعتوں، سیکولرزم میں یقین رکھنے والی سیاسی پارٹیوں اور امن و آئین پسند لوگوں میں شدید غصہ اور بے چینی ہے اور وقف ترمیمی قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کی پورے ملک میں جاری احتجاجی تحریک کی تقویت کیلئے امارت شرعیہ بہار‘ اڈیشہ وجھارکھنڈکے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی اپیل پر مسلم پرسنل لا کی ہدایات کیمطابق امارت شرعیہ پٹنہ کے بینرتلے صوبے میں ہر جگہ وقف ترمیمی قانون کیخلاف پرامن احتجاج جاری ہے۔اسی کڑی میں ۳/مئی روز سنیچر10بجے سے بیگوسرائے ضلع ہیڈ کوارٹر میں نئے وقف قانون کیخلاف تاریخ ساز پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جس میں تمام ملی تنظیمیں، سماجی کارکنان، سیکولرزم اور آئین میں یقین رکھنے والی مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان، ضلع بھرکے مسلمان اور امن و آئین پسند لوگ بڑی تعداد میں حصہ لیں گے۔
احتجاجی جلوس بیگوسرائے شہر کے قومی شاہراہ31واقع ہرہرمہادیو چوک سے نکل کر پٹیل چوک، کرپوری استھان چوک، مین مارکیٹ، صدر اسپتال چوک، نگرنگم چوک، بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے راستے نواب چوک، کینٹن چوک، کچہری روڈ اور امبیڈکر چوک کے راستے ٹریفک چوک پر پہنچ کر یہ پرسکون و پرامن احتجاجی جلوس و مظاہرہ مکمل ہوگا۔ اس دوران اہم افراد پر مشتمل نمائندہ وفد عزت مآب ضلع مجسٹریٹ بیگوسرائے تشارسنگلا کو اپنے مطالبات کا میمورنڈم پیش کریں گے اور ڈی ایم بیگوسرائے کے توسط سے صدرجمہوریہ ہند، وزیراعظم، وزیرقانون اور گورنروغیرہ سے وقف ترمیمی قانون کو واپس لینے کی مانگ کریں گے۔احتجاجی مظاہرہ کی تمام تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ اس بابت گزشتہ روز احتجاجی پروگرام کے مجلس عاملہ اور خصوصی مندوبین کی جائزہ میٹنگ کچہری مسجد فرسٹ فلور پر مفتی محمد شبیرانور قاسمی نائب قاضی شریعت ضلع بیگو سرائے کی صدارت میں ہوئی اور ہرپہلو سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، گاڑی پارکنگ کیلئے کوآپریٹوکالج اور جی ڈی کالج کی نشاندہی کی گئی وہیں شرپسندوں پر کڑی نظر، نظم و نسق بحال رکھنے کوجگہ جگہ اپنے سو رضاکارکی تعیناتی، ہرہرمہادیوچوک اور ٹریفک چوک پر پانی کا نظم رہنے کا فیصلہ لیا گیا۔واضح رہے کہ اس احتجاجی مظاہرہ کو ضلع اور سب ڈویزنل انتظامیہ کے ذریعہ منظوری دی گئی ہے جس کی اطلاع پولس انتظامیہ کو بھی ہے۔موقع پر قاضی خورشید الضحی، کنوینر مولاناجرجیس اکرم،معاون کنوینر اسعد مرتضی ندوی‘ مفتی محمد خالد حسین نیموی قاسمی ضلع صدر جمعیت علما، مولانا محمد نسیم انظر ندوی‘ موہیت یادو راجد ضلع صدر، شمبھو دیوا‘ محمد نور عالم خان‘ محمد شاکر، ہارون الرشید‘ امین حمزہ اے آئی ایس ایف‘، محمد ذو الفقار علی‘ مفتی محمد واصف نور، مولانا محمد عرفان رشیدی، حافظ روح اللہ سینیٹ ممبرمونگیریونیورسیٹی‘ محفوظ الرشید‘محمد کونین علی، محفوظ عالم، مولانا مظہر الحق قاسمی‘ مولانا دانش احمد شاہی‘ مولانا سلطان قاسمی‘ مولانا امان اللہ مظاہری، مفتی شاداب قاسمی، حافظ محمد نہال الدین اشاعتی‘ مولانا پرویزعالم مظاہری وغیرہ موجود تھے، یہ جانکاری دیتے ہوئے مفتی محمد شبیرانور قاسمی نے ضلع کے مسلمانوں اور امن و انصاف اور آئین پسند لوگوں سے اس احتجاجی مظاہرہ میں بڑی تعداد میں حصہ لیکر احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔