مسلسل بارش اور طوفان کی وجہ سے گوہاٹی میں زبردست تباہی

تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 30 مئی: ریاست کے مختلف حصوں کے ساتھ ہی گوہاٹی شہر میں دو دنوں سے جاری موسلادھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ پورے شہر پانی میں پانی بھر گیا ہے جس کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ گوہاٹی کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر کشتیاں چلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کی بھی کئی اطلاعات آرہی ہیں۔ گوہاٹی کے مضافات میں جوراباٹ میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے۔ نیشنل ہائی وے نمبر 6 اور 27 بند ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں کی سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہاتھی گاؤں، وائرلیس، چاندماری جیسے علاقے مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔ لچیت نگر، انل نگر اور نوین نگر میں بھی پانی بھرنے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔