تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 مئی: سپریم کورٹ کو آج تین نئے جج مل گئے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی نے جسٹس این وی انجاریا، جسٹس وجے بشنوئی اور جسٹس اے ایس چندورکر کو حلف دلایا۔
تینوں ججوں کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 29 مئی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا تھا۔ 26 مئی کو سپریم کورٹ کالجیم نے ان ججوں کو سپریم کورٹ کے ججوں کے طور پر تقرری کی سفارش کی تھی۔ ان ججوں کی تقرری کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی کل منظور شدہ تعداد 34 ہو گئی ہے۔