انگلش ٹیچر منتخب ہونے پر پنچایت سمیتی کے عہدے سے دیا استعفیٰ

تاثیر 19 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے استھوا پنچایت کے پنچایت سمیتی ممبر شیام کمار شرما کو بی پی ایس سی ٹی آر آئی انگلش ٹیچر کے طور پر منتخب ہونے پر پیر کو پنچایت سمیتی ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا  انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے ذریعے ضلع پنچایت راج افسر کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سیوان ضلع کے دارونڈا بلاک کے رسول پور ہائر سیکنڈری اسکول میں نویں اور دسویں کلاس کے لیے انگریزی کے استاد کے طور پر منتخب کیا گیا ہے پنچایت سمیتی ممبر کے استعفیٰ کے بعد پیر کے روز کورونی کے ہری نارائن سدن میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں مکھیا دھرمیندر یادو کی صدارت و جے ڈی یو کے ضلع سکریٹری اور بلاک 20 نکاتی ممبر محمد پرویز کی نظامت میں گاؤں والوں نے پنچایت سمیتی ممبر کو پاگ ،چادر اور پھولوں کا مالا پیش کر اعزاز سے نوازا مکھیا نے کہا کہ شیام کمار شرما، پہلے وارڈ ممبر کے طور پر اور بعد میں پنچایت سمیتی ممبر کے طور پر، پنچایت کی ترقی کے تئیں ہمیشہ بیدار ره کر سماجی مسائل سے جڑے رہے۔ ہم ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔ وہیں محمد پرویز نے کہا کہ بی پی ایس سی ٹیچر کے طور پر ان کا انتخاب پنچایت کے لیے فخر کی بات ہے۔ عوامی نمائندے کے طور پر ان کا تعاون قابل ستائش تھا، اب وہ بطور استاد طلبہ کو انگریزی پڑھائیں گے۔ الوداعی تقریب میں بلن شرما، چولھائی شرما، راہول شرما، راجو شرما، دشرتھ شرما، مکیش شرما، منوج شرما، اشوک شرما، دکھی شرما، روی شرما وغیرہ موجود تھے