بارش میں اے سی پی آفس کے کمرے کی چھت گر گئی، انسپکٹر نیچے دب کر جاں بحق

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 25 مئی (: دہلی میں ہفتہ/اتوار کی رات تقریباً 2.30 بجے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے اے سی پی انکور وہار کے اندرپوری دفتر کے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔ جس میں وہاں موجود انسپکٹر کی اس کے نیچے دب جانے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور انسپکٹر کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کردی۔ انسپکٹر کا نام وریندر کمار مشرا تھا اور وہ اے سی پی انکور کا پیشکار تھا۔ وہ کمرے میں سو رہا تھا۔ تھے۔ بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی۔ جس میں وہ دب گئے۔ ان کی موت کا علم صبح کو ہوا۔
اے سی پی انکور وہار اجے کمار نے بتایا کہ ہفتہ کی رات انسپکٹر وریندر کمار مشرا دفتر میں ہی سو گئے تھے۔ رات تقریباً ڈھائی بجے تیز بارش کی وجہ سے ان کے دفتر کے ایک کمرے کی چھت گر گئی۔ چھت گرنے سے وریندر کمار مشرا ملبے تلے دب گئے۔ اتوار کی صبح پولیس اہلکار اور مقامی لوگ اے سی پی کے دفتر پہنچے۔ یہاں انہوں نے وریندر کمار کو ملبے سے نکالا۔ انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن ہسپتال میں انہیں مردہ قرار دیدیا گیا۔ دوسری جانب انسپکٹر کی موت کی خبر سن کر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ہے۔