رائے بریلی میں گنگا میں نہاتے ہوئے تین نوجوانوں کی موت

تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

رائے بریلی، 25 مئی: گنگا میں نہانے گئے تین نوجوان کی ڈوب کر موت ہوگئی جبکہ ایک کو غوطہ خوروں کی مدد سے بچا لیا گیا۔ پولیس اور انتظامی افسران کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایات دی ہیں۔ ڈلمو کوتوالی علاقہ کے ڈلمو میں چار نوجوان رانی شیوالا گھاٹ پر گنگا میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے چاروں گہرے پانی میں چلے گئے۔ اچانک سب ایک کے بعد ایک ڈوبنے لگے۔ گھاٹ کے باہر کھڑے لوگوں نے اسے دیکھا اور غوطہ خوروں کو اطلاع دی۔ غوطہ خوروں نے لوگوں کی مدد سے ایک نوجوان کو بحفاظت نکال لیا جبکہ تین نوجوان دم توڑ گئے۔ جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ مرنے والوں میں آرینش، بانکے لال اور چندر کمار کوشل شامل ہیں۔ ودھی چندر کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔