تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)نالندہ میں بند پڑے گھر کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے تقریباََ آٹھ لاکھ روپئے کے مالیت کی چوری کی بات بتائی جارہی ہے۔ چور گھر کے پیچھے کے راستے سے گھر میں داخل ہوا۔ اور کمرے کا تالا توڑ کر زیورات، کیش اور قیمتی سامان لے گئے۔ متاثر اندرجیت کمار نے بتایا کہ ہم ڈیوٹی سے گھر لوٹیتو چوری کی بات معلوم ہوئی۔ مذکورہ معاملہ سارے تھانہ حلقہ کے بہادی بیگھہ گائوں کا ہے۔ متاثر اندر جیت کمار دو بھائی ہیں۔ ایک کی پوسٹنگ پٹنہ اور دوسریکی بہارشریف میں ہے۔ مہینے میں ایک یا دو مرتبہ صاف صفائی کے لئے آتے ہیں۔ اور گھر ہمیشہ بند ہی رہتا ہے۔ اندرجیت کمارنے بتایا کہ گھر پہنچے تو کمرے کا لاک ٹوٹا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ کیلو سونے چاندی کے زیورات سمیت پیتل کے قیمتی سامانوں کی چوری ہوئی ہے۔ اس متعلق سارے تھانہ انسپکٹر نے بتایا کہ متاثر کی جانب سے ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔اور معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
٭٭٭