تاثیر 25 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 مئی: شاہدرہ بار ایسوسی ایشن کڑکڑڈوما کورٹ کے انتخابات کے نتائج کا اعلان رات گئے کر دیا گیا۔ وی کے سنگھ نے صدر کا عہدہ جیتا ہے، جب کہ نرویر ڈباس نے سکریٹری کا عہدہ حاصل کیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خزانچی کا عہدہ خاتون وکیل کے لیے مخصوص تھا۔ شاہدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جیوتی سنگھ نے خزانچی کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امیت تنور نے نائب صدر، امیت کین نے سینئر نائب صدر، اودھ پرتاپ سنگھ نے ایڈیشنل سکریٹری، ہرشدیپ بینیوال نے جوائنٹ سکریٹری، صناف خان نے ممبر ایگزیکٹیو اور لتا بھاٹی نے ممبر لیڈی کا عہدہ جیتا ہے۔
شاہدرہ بار ایسوسی ایشن کا 21 مارچ کو ہونے والا الیکشن بیلٹ پیپرز چھیننے کے بعد منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے سابق جج جسٹس تلونت کو شاہدرہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جس کے بعد 24 مئی کو انتخابات ہوئے جس کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی اور رات گئے نتائج کا اعلان کیا گیا۔