امریکہ کے شہرفلاڈلفیا میں فائرنگ

تاثیر 27 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،27مئی:امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔امریکی ذرائع ابلاغ نے آج منگل کے روز بتایا کہ فیئرمونٹ پارک کے علاقے میں پیر کی شب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً ساڑھے دس بجے بوبلار ڈرائیو سے متصل لیمن ہل ڈرائیو پر پیش آیا۔
پولیس ہلاک شدگان کی عمریں نہیں بتائیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کسی شخص کو فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔موقع پر موجود نا بالغ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے، جب کہ سیکڑوں افراد وہاں جشن منا رہے تھے۔اس سے قبل ہفتے کے روز ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے علاقے لِٹل ریور میں ایک کشتی پر یومِ یادگار کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پولیس کے مطابق کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ایسے واقعات کئی سالوں سے امریکہ میں بار بار پیش آ رہے ہیں، جنھوں نے ذاتی اسلحہ رکھنے کے قوانین اور کئی ریاستوں میں اسلحہ تک آسان رسائی کے حوالے سے شدید بحث چھیڑ رکھی ہے۔