سڑک حادثہ میں موت کے بعد پولس پر سنگ باری

تاثیر 7 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف7 مئی(محمد دانش) نالندہ میں سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی دردناک موت ہوگئی۔ اس کے بعد گائوں باشندگان نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولس موقع پر جیسے ہی پہنچی۔ ویسے ہی احتجاج کر رہے لوگوں نے پولس پر سنگباری شروع کردی۔ جس میں کئی پولس جوان زخمی ہوئے ہیں۔ یہ معاملہ ضلع کے چھبیلا پور تھانہ حلقہ کے برنوسہ گائوں کی ہے جہاں 22سالہ اجیت رویداس کی موت سڑک حادثے کی وجہ کر ہوگئی۔ اور نامعلوم گاڑی حادثے کو انجام دیکر فرار ہو گیا۔ اس سلسلے میں راجگیر ڈی ایس پی سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بہارشریف صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اور پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے میں پولس اپنے بہتر فرائض کو انجام دینے میں لگی رہتی ہے۔ پولس پر حملہ کیا جانا قطعی درست نہیں ہے۔