تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)رام چندر پور واقع انڈسٹریل علاقہ میں ممتا انٹر پرائزز کے تحت قائم شدہ تیجس مسالے کی نئی یونٹ کا شاندارافتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر کاروباری اور سیاستداںموجود تھے۔ پروگرام کا افتتاح قانون ساز کونسلررینا یادو، تیجس مسالے کی ڈائریکٹر ممتا سنہا،ممتا پٹرول پمپ کی پروپرائیٹر ممتا سنگھ اور دیگر مہمان خصوصی کے ذریعہ مشترکہ طور پر ریون کاٹ کر کیا گیا۔ اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ کوشلیندر کمار، قومی جنرل سکریٹری انجینئر سنیل کمار، راجو یادو، سابق رکن اسمبلی چندر سین پرساداور سابق راکن اسمبلی روی جیوتی سمیت کئی معزز حضرات موجود تھے۔ ممتا انڈسٹریز کے ڈائریکٹر دلیپ کمار نے اپنے بیان میںکہا کہ ہمارا مقصد صرف کاروبار کرنا نہیں بلکہ ریاستی باشندگانوں کے لئے روزگار فراہم کرنا ہے۔ تاکہ مقامی لوگوں کوروز گار مل سکے۔ تیجس مسالے کے ذریعہ ہم عمدہ قسم کے مسالے تیار کر بہار کی شناخت کو دیش دنیا میں اپنی الگ پہچان بنانا چاہتے ہیں۔ ممبر پارلیمنٹ کوشلیندر کمار نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تیجس مسالے کے ذریعہ بہار کی شناخت ایک مرتبہ پھر سے دنیا میں اجاگر ہوگی۔ اور اس طرح کے کاروبارکے ذریعہ ریاستی لوگوں کویقینا روزگار فراہم ہوگا۔