سڑک حادثہ میں ایک کی موت، ایک زخمی

تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش)نالندہ میں دو بائیک کی آپس میں ٹکر ہونیسے ایک بائیک سوار کی موت ہوگئی۔ جبکہ دوسرا شخص بری طرح زخمی ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 24سالہ سجیت کمار کے طورپر کی گئی ہے۔ مذکورہ معاملہ سلائو تھانہ حلقہ کے سریدھر بیگھہ گائوں کیپاس کی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ سجیت کمار پوجا میں شامل ہونے کے لئے اپنی بہن کے گھر جارہا تھا۔ کہ راستے میں مخالف جانب سے آرہی ایک موٹرسائیکل سے اسکی سیدھی ٹکر ہو گئی۔ وہیں سلائو تھانہ انچارج عرفان خان نے کہا کہ لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اور زخمی ہوئے نوجوان کا علاج چل رہا ہے۔ وہیں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔