تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گنگٹوک، 30 مئی:شمالی سکم میں جمعرات کی دیر رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ سیاحوں کو لے جانے والی ٹیکسی دریائے تیستا میں گر گئی۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے۔ اس میں سے ایک شخص کی ہلاکت اور دو افراد کو تشویشناک حالت میں بچا لیے جانے کی اطلاع ہے۔ باقی اب بھی لاپتہ ہیں۔
یہ حادثہ شمالی سکم میں چنگتھانگ-منسی تھانگ روڈ پر پیش آیا۔ ٹیکسی سڑک سے تقریباً 1000 فٹ نیچے دریائے تیستا میں گر گئی۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 11 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا گیا۔ مقامی انتظامیہ سکم پولیس، انڈین آرمی، آئی ٹی بی پی اور مقامی لوگوں کی مدد سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔