تاثیر 29 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی( مظفرعالم)
آئندہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پیش نظر آر جے ڈی نے تنظیم کو مضبوط بنانے کے لئے کمر بستہ ہو چکی ہے۔ سیتامڑھی ضلع کے نانپور بلاک کے بلاک راجد صدر کا انتخاب راجد الیکشن آفیسر آفتاب عالم منٹو اور سابق مکھیا شیام چوہدری کی موجودگی میں لگاتار چوتھی مرتبہ سابق پرمکھ محمد زاکر حسین کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا وہیں آر جے ڈی بلاک صدر کا انتخاب پرامن طریقے سے ہوا۔ نان پور بلاک کے مختلف پنچایتوں کے پنچایت صدر اور مندوبین کی موجودگی میں متفقہ طور پر بلاک صدر زاکر حسین کو منتخب کیا گیا۔ الیکشن آفیسر سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو نے انہیں جیت کا سرٹیفکیٹ دیا۔ نان پور بلاک دفتر منعقدہ میٹنگ میں کارکنوں اور پنچایت کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سب نے متفقہ طور پر محمد زاکر حسین کا نام تجویز کیا۔ پنچایت صدر اور مندوبین کے ارکان نے نومنتخب صدر کو شال اور گلدستہ پیش کر کے اعزاز بخشا۔ نومنتخب صدر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کارکنوں کی طرف سے سونپی گئی نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔