ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

تاثیر 5 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن،05مئی:صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی فلم انڈسٹری “بہت تیزی سے موت کی طرف جا رہی ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان مراعات کی وجہ سے ہے جو دوسرے ممالک امریکی فلم سازوں کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، “دیگر اقوام کی طرف سے یہ ایک مشترکہ کوشش ہے اور اسی لیے یہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یہ دیگر چیزوں کے علاوہ، پیغام رسانی اور پروپیگنڈا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کو اس طرح کا اختیار دے رہے ہیں، جیسے کہ محکمہ تجارت، کو فوری طور پر بیرون ملک بنائی جانے والی ایسی تمام فلموں پر 100فیصد ٹیرف لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جو تیار ہونے کے بعد امریکہ بھیجی جاتی ہیں۔