تاثیر 14 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 14 مئی: منی پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں دو افراد کو براؤن شوگر اور کوڈین سیرپ کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ منی پور پولیس نے بدھ کو چورا چاند پور ضلع کے لانوا گاؤں میں ایک شخص سے مشتبہ براؤن شوگر کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔ پولیس نے وائل وینگ،اے/Pپی لانوا گاؤں کے رہنے والے منگسنگلیان عرف ڈیوڈ (33) کے قبضے سے 112 صابن کے ڈبوں میں بھری ہوئی کل 1,267 گرام (صابن کے ڈبوں کو چھوڑ کر) براؤن شوگر ضبط کی ہے۔ یہ کارروائی چوراچاند پور تھانے کی حدود میں کی گئی، جہاں سے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں منی پور پولیس نے تھوبل ضلع کے لیلونگ ہاوریبی توریل آہانبی کلئی کھونگ میںفاطمہ (44) نامی خاتون کو اس کے گھر سے گرفتار کیاہے۔ اس کی تلاشی کے دوران، کوڈین فاسفیٹ اور ٹریپرولائڈائن ایچ سی ایل سیرپ 100 ملی لیٹر (ٹس ریکس-ٹی آر) کی 51 بوتلیں برآمد ہوئیں۔