اکبر ملک کے ٹھکانوںسے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد،اکبر ملک گرفتار

تاثیر 28 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف28 مئی(محمد دانش)نالندہ میں جدیو نیتا کے بھائی اکبر ملک کی گرفتاری ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے ٹھکانے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کی گئی ہے۔ یہ چھاپہ ماری قریب سات سے آٹھ گھنٹوںتک چلی۔ وہیں زمین کاروباری اکبر ملک اور اسکے حامیوں کے ٹھکانوں پر پولس نے چھاپہ ماری کی ہے۔ مذکورہ معاملہ بہار تھانہ حلقہ کے بیگنا باد محلہ کی ہے۔ پولس کپتان بھرت سونی نے بتایا کہ اکبر ملک کے غیر قانونی اسلحہ کے خریدوفروخت کی اطلا ع ملی تھی۔ جس کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ اور اکبر ملک کے گھر کو گھیر کر چھاپہ ماری کی گئی۔ چھاپہ ماری کے دوران اکبر ملک پولس کی آہٹ پا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ لیکن پولس کی مستعدی اور بڑے پیمانے پر پولس کی گھیرابندی کے وجہ کر وہ دور نہیں جا سکا۔ آخر کار اسے گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد ہوئے اسلحہ کا لسٹ دیکھ کر پولس افسران بھی حیران ہو گئے، اس میں ڈبول بور گن، سنگل بور گن، مختلف بور کی رائفل، ریولورسمیت ہزاروں کی تعداد میں زندہ کارتوس برآمد ہوئی ہے۔ کچھ اسلحہ غیر ملکی بھی ہیں۔ جس میں تائیوان میں بنا ریوالوراور انگلیڈ میں بنا.32ریوالورر بھی شامل ہیں۔آٹھ مختلف لوڈیڈ ریوالور سمیت 967 زندہ کارتوس مختلف بور کے ملے ہیں۔ اور 4CO2کی پستول، وسفوٹک اشیا ملی ہیں۔ ساتھ ہی موبائل فون کی بھی برآمدگی ہوئی ہے۔واضح ہو کہ بہار، لہیری، سوہ سرائے پولس کی ٹیم مشترکہ طور پر کاروائی میں سامل تھے ۔