متھیلا انسٹیٹیوٹ میں خواتین کا عالمی یوم صحت منایا گیا

تاثیر 28 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضاامام):- ہم یکجہتی کے ساتھ مزاحمت کرتے ہیں۔ ہماری لڑائی، ہمارا حق اس سال کا تھیم ہے۔  یہ باتیں پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر روحی یاسمین، گائناکالوجسٹ میٹرو ہسپتال نے کہتی ہوئی کہی کہ یہ جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق کے خلاف خطرناک عالمی ردعمل کے سامنے اجتماعی مزاحمت کی عجلت اور طاقت کی عکاسی کرتی ہے۔ جو اچھی طرح سے فنڈڈ اور منظم اینٹی رائٹس اداکار چلاتے ہیں۔ ساتھ ہی پروگرام کی مہمان خصوصی آمنہ شفیع جن سوراج پارٹی لیڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین ہر میدان میں ترقی کی جانب گامزن ہیں لیکن اپنی صحت پر توجہ نہیں دیتیں۔ جہاں صحت پر سب سے پہلے توجہ دینی چاہیے تاکہ صحت اچھی رہے گی تب ہی ہم خاندان اور روزگار کے حوالے سے اچھے کام کر سکیں گے۔ پروگرام میں مضمون نویسی کے مقابلے میں BPT کی طالبہ زینب نور، BOTT کی طالبہ راحیلہ رضوی، BRIT کی طالبہ نادیہ رضوان اور BMLT کی طالبہ کائنات نے حصہ لیا۔ جس میں دونوں مہمانوں کی طرف سے دئیے گئے نمبروں کی بنیاد پر BPT  کی طالبہ زینب نور نے آج کے مقابلے میں چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ جنہیں ڈاکٹر روحی یاسمین اور آمنہ شفیع نے مشترکہ طور پر یادگاری تحفے سے نوازا۔ پروگرام میں ڈاکٹر روحی یاسمین کا استقبال صدیقہ خاتون نے کیا و آمنہ شفیع کو سمرن میڈم نے شال اور میمنٹو دے کر استقبال کیا۔ پروگرام کی نظامت ایڈووکیٹ شاہد اطہر، ڈائریکٹر، متھیلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ میڈیکل سائنس نے کی۔ سنٹر ہیڈ گوپی کشن، اساتذہ امت منڈل، اوم پرکاش، سمرن میڈم، رگھوناتھ کمار، روقیہ’ محمد رضوان اور طلباء وطالبات نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور تعاون کیا۔