اقوام متحدہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی زیرغور، سینئر حکام نے تیا ر کیا میمو

تاثیر 2 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نیویارک،02اپریل:ایک اندرونی میمو کے مطابق اقوامِ متحدہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلی زیرِ غور ہے جس کے تحت بڑے محکموں کو ضم اور تمام دنیا میں وسائل منتقل کر دیئے جائیں گے۔ یہ میمو سینئر حکام نے تیار کیا ہے جنہیں عالمی ادارے میں اصلاحات کا کام تفویض کیا گیا۔یہ اعلیٰ سطحی جائزہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کی ایجنسیاں صدر ٹرمپ کے دور میں امریکہ کی غیر ملکی امداد میں کٹوتی کے سخت نتائج سے نمٹنے کے لیے برسرِ پیکار ہیں۔ اس کٹوٹی سے انسانی ہمدردی کے اداروں اور امدادی کارروائیوں کو نقصان پہنچا ہے۔چھے صفحات پر مشتمل “انتہائی خفیہ” قرار دی گئی دستاویز جس کا رائٹرز نے جائزہ لیا ہے، ان “تجاویز” کی فہرست پر مشتمل ہے جو اقوامِ متحدہ کی درجنوں ایجنسیوں کو چار بنیادی محکموں کے تحت یکجا کر دے گی: امن و سلامتی، انسانی امور، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق۔مثلاً اس میں کہا گیا ہے کہ ایک آپشن کے تحت عالمی غذائی پروگرام، اقوامِ متحدہ کی بچوں کی ایجنسی، عالمی ادار? صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے آپریشنل پہلوؤں کو انسانی ہمدردی کے واحد ادارے میں ضم کر دیا جائے گا۔