کشیدگی روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہے: شامی صدر

تاثیر 8 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

دمشق ،08مئی: شامی صدر احمد الشرع نے کہا ہے کہ ان کا ملک حالیہ کشیدگی میں بگاڑ کو روکنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے۔
یہ بات انہوں نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران پیرس میں کہی ہے۔ اپنے اس دورہ کے دوران وہ وہ مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسرائیل نے گزشتہ ہفتے شام کے کچھ حصوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں دروز اقلیت کا تحفظ کرنا ہے جن پر حکومت نواز جنگجو حملہ کر رہے ہیں۔