ممبئی، تھانے اور پالگھر کے لیے ایلو الرٹ جاری، احتیاط برتنے کی اپیل

تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 15 مئی: ریاست بھر کے مختلف حصوں میں گزشتہ چار دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے رائے گڑھ، رتناگیری، کولہاپور، احمد نگر، سانگلی، پونے، ناسک، شولاپور، اورنگ آباد، عثمان آباد، لاتور، ناندیڑ اور ناگپور میں کہیں کہیں ڑالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
ناسک اور ستارا میں ڑالہ باری، احمد نگر اور پونے میں طوفانی بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ کونکن، ودربھ، مدھیہ مہاراشٹرا اور مراٹھواڑہ کے لیے ایلو الرٹ جاری ہے۔
ممبئی، تھانے اور پالگھر میں آج کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کے امکانات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔ شہریوں کو شام تک شدید موسمی حالات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
گزشتہ تین روز سے ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، لیکن محکمہ موسمیات نے آج بارش کے شدت اختیار کرنے کی وارننگ دی ہے۔ بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ڑالہ باری ہو سکتی ہے۔