بہار میں دردناک حادثہ، گنڈک ندی میں تین بچے ڈوبے

تاثیر 15 مئی ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پال گنج، 15 مئی: بہار کے گوپال گنج میں ایک درناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے وشمبر پور تھانہ علاقہ کے تحت کلماتیھانی گاو ں کے نزدیک گنڈک ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی گاو?ں کے تین بچے ڈوب گئے۔ فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ایس ڈی آر ایف کو اطلاع دی۔
ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاپتہ نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی۔ فی الحال اس واقعہ کے بعد اہل خانہ میں افراتفری ہے۔ لاپتہ ہونے والے نابالغوں کی شناخت مٹیہانیاگاو?ں رہائشی منا یادو کے 15 سالہ بیٹے منجیت یادو، سبھاش یادو کے 13 سالہ بیٹے آکاش کمار اور سشیل یادو کے 13 سالہ بیٹے کرشنا یادو کے طور پرہوئی ہے۔
واقعہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ گاو?ں کے تینوں دوست کالا مٹیہانیاگاو?ں کے قریب گنڈک ندی کے دوسری طرف لال می توڑنے جارہے تھے۔ اسی دوران تینوں بچے گنڈک ندی میں نہانے لگے۔ نہاتے ہوئے ایک لڑکا گہری کھائی میں جا گرا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دو دیگر بچے بھی ڈوبنے لگے۔