بہار میں 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد کی موت

تاثیر 17 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،17جون: بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ تمام اموات مختلف اضلاع میں ہوئی ہیں۔ پیر کے روزبکسر میں 4، مغربی چمپارن میں 3، کٹیہار میں 3، لکھی سرائے، کیمور، سیتامڑھی اور بھاگلپور میں ایک ایک شخص کی آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے ہوگئی ہے۔ 11 افراد کی زد میں آنے سے شدید طور سے زخمی ہیں۔ بکسر ضلعمیں دو مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد کی موت ہو گئی۔ پہلا واقعہ چوسا میں گنگا گھاٹ، ندی کنارے تھانہ گھاٹ واقع پیپل کید رخت کے نیچے کل 6 لوگ بیٹھے تھے۔ اس دوران آسمانی بجلی گری۔ اس کی زد میں آنے سے تین افراد کی موت ہوگئی۔
متوفیوں کی شناخت نیرج کمار، امیت کمار اور سونو رام کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں دوسرا واقعہ راج پور کے دیودھیان گاو?ں کا ہے جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
مغربی چمپارن میں دو مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ رام نگر کے میگھول مٹھیا میں آم چننے کے دوران 5 لوگوں پر آسمانی بجلی گری۔ اس میں دو نوجوان شہاب الدین انصاری اور اشفاق انصاری کی موت ہو گئی۔ دوسرے واقعہ میں لوریا کی دندیال کے پرسون کے سور چھاپ میں دھان کی بوائی کے دوران سویتا دیوی کی موت ہوگئی۔