بس اور ٹرک کی خوفناک ٹکر سے جلگاؤں میں 2 ہلاکتیں

تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جلگاؤں ، 4 جون:بدھ کی صبح جلگاؤں ضلع کے مکتائی نگر علاقے میں کوٹھالی گاؤں کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک پرائیویٹ لگڑری بس اور ٹرک کے درمیان شدید تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 20 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیہوری ٹریولس کی مذکورہ بس سورت سے مہکر (ضلع بلدھانہ) کی جانب جا رہی تھی۔ فلائی اوور پر اچانک سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکر ہو گئی، جس کے بعد بس میں سوار افراد کے درمیان چیخ و پکار مچ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مکتائی نگر تھانے کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی، جن کی شناخت تاحال مکمل نہیں ہو سکی ہے۔