تاثیر 3 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھوپال، 4 جون:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے جھابوا ضلع کے سجیلی ریلوے کراسنگ پر حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت اور دو افراد کے زخمی ہونے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ایشور سے پرارتھنا کی ہے کہ وہ ا?نجہانی کی روح کے سکون اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کی صبح جھابوا ضلع میں تھاندلا-میگھ نگر کے درمیان سنجیلی ریلوے کراسنگ کے قریب سیمنٹ سے بھرا ٹرالا بے قابو ہو کر ایک اومنی وین پر الٹ گیا۔ اس حادثے میں وین میں سوار نو افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ایک پانچ سالہ بچہ سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے، تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔