تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 جون:تھائی لینڈ کے فوکٹ سے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز جمعہ کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ اس طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے طیارے نے بم کی دھمکی ملنے کے بعد تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ تھائی لینڈ کے ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز نمبر AI 379 کے تمام 156 مسافروں کو ہنگامی منصوبے کے مطابق طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔ ابتدائی تلاشی کے بعد حکام کو متعلقہ ایئر انڈیا کے طیارے کے اندر سے کوئی بم نہیں ملا ہے۔ تاہم، اے او ٹی نے بم کے خطرے کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔ ایئر انڈیا نے ابھی تک تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔