وزیر اعظم مودی نے احمد آباد طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد مسافر رمیش وشواس کمار سے اسپتال میں ملاقات کی

تاثیر 14 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

احمد آباد، 13 جون :گجرات کے احمد آباد میں ہولناک طیارہ حادثے نے نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حادثے میں 265 لوگوں کی موت ہوئی، لیکن ایک خوش قسمت مسافر ہے، رمیش وشواس کمار۔ وہ موت کے چنگل سے نکل آیا۔ اس اندوہناک حادثے میں وہ معجزاتی طور پر بچ گیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج معجزانہ طور پر بچ جانے والے اس مسافر سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
وشواس کی کہانی:
اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے رمیش وشواس نے کہا، “رن وے پر جیسے ہی جہاز کی رفتار بڑھی، مجھے کچھ عجیب سا محسوس ہوا۔ اچانک 5-10 سیکنڈ کے لیے سب کچھ رک گیا، پھر اچانک سبز اور سفید روشنیاں آگئیں۔ ایسا لگتا تھا جیسے پائلٹ نے ٹیک آف کے لیے اپنی پوری طاقت لگا دی ہو۔ اور پھر… جہاز عمارت سے ٹکرا گیا۔
میری سیٹ کا حصہ شاید نیچے گر گیا تھا
وشواس نے کہا کہ جس حصہ میں وہ بیٹھے تھے وہ شاید عمارت کے نچلے حصے سے ٹکرا گیا تھا۔ اوپر آگ لگی تھی اور بہت سے لوگ اس میں پھنس گئے تھے۔ میں شاید سیٹ کے ساتھ گر گیا اور کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ دروازہ ٹوٹا ہوا تھا، میں نے سامنے تھوڑی سی کھلی جگہ دیکھی تو میں نے باہر نکلنے کی کوشش کی۔
دوسری طرف ایک دیوار تھی
رمیش نے بتایا کہ اس نے دو ایئر ہوسٹس، ایک انکل آنٹی اور دوسرے لوگوں کو جلتے ہوئے دیکھا۔ اس حادثے میں میرا بایاں ہاتھ بری طرح جھلس گیا، لیکن میری جان بچ گئی۔ وہ کہتے ہیں، “جیسے ہی میں باہر نکلا، آگ تیزی سے پھیل گئی، اگر میں چند سیکنڈ اور انتظار کرتا تو شاید….
میرے ساتھ میرا بھائی بھی تھا۔ رمیش اور اجے دو بھائی ہیں جو برطانیہ کے شہر لیسٹر میں رہتے تھے۔ دونوں ساتھ سفر کر رہے تھے۔ تیسرا بھائی نیان بھی وہیں رہتا ہے۔ انہوں نے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا، “ہم نے رمیش سے بات کی، وہ اسپتال میں ہیں اور ٹھیک ہیں۔ لیکن اجے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ہم مسلسل معلومات کا انتظار کر رہے ہیں۔ نین نے کہا،” ہم اگلی فلائٹ سے ہندوستان روانہ ہو رہے ہیں۔ امید ہے، جس طرح رمیش محفوظ ہیں، ہمیں اجے کے بارے میں بھی کوئی اچھی خبر ملے گی۔” جب رمیش سے پوچھا گیا کہ حادثہ کیسے ہوا، تو انھوں نے کہا، “مجھے نہیں معلوم… مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیسے بچ گیا۔
خاندان میں غم کی فضا
رمیش کی جان بچ جانے سے گھر والوں کو تھوڑا سا سکون ملا ہے، لیکن اجے کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے سبھی پریشان ہیں۔ والدین اور بیوی گہرے صدمے میں ہیں۔ محلے میں سوگ کا سماں ہے اور محلے دار اور رشتہ دار بھی اس واقعہ سے انتہائی غمزدہ ہیں۔