تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ضلع کے باجپٹی ممبر اسمبلی مکیش کمار یادو نے اپنے اسمبلی حلقہ کے نان پور بلاک علاقے کے اڈھگاؤں، بہورار ددری، کوئیلی نان پور جانی پور اور دیگر گاؤں میں کئی سڑکوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں ادھگاؤں گاؤں میں مہیشی راوت کے گھر سے پربھو راوت کے گھر تک پی سی سی کا تعمیراتی کام، بہورر پاٹھ شالا چوک سے ددری سرحد تک سڑک کی تعمیر اور پی سی سی کا کام، ددری برہمدیو رائے کے گھر سے سرحد تک سڑک کی تعمیر اور پی سی سی کام، کوئلی سے باسوپٹی تک سڑک کی تعمیر اور پی سی سی کام کا افتتاح، پھر گاؤں سے نان پور گاؤں تک سڑک کی تعمیر کے کاموں کا افتتاح۔ ممبر اسمبلی مکیش کمار یادو نے موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ممبر اسمبلی رہتے ایک بھی سڑک کچی نہیں ہوگی اور میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرہا ہوں اور کرتا رہونگا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے حلقہ میں ایک بھی کچی سڑک نہیں ملے گی کچھ ماہ میں بلکہ سڑکوں اور پلوں کا جال بچھایا دیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اسمبلی حلقہ کے باہر بھی دوسرے اسمبلی حلقہ کے سڑکوں کو پاس کروایا ہوں ۔ باجپٹی اسمبلی حلقہ میں جو کام پچھلے دس سالوں میں نہیں ہوا اس کام میں کروایا ہوں اک سوال جے جواب میں انہوں نے کہا کہ مخالفین تو رہنگے ہی اک نمائندہ جتنے بھن کام کروایا ہو پھر بھی ان کی شیکایت تو ہوگی اور ہوتی رہے گی