تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈھاکہ، 30 جون:بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ابھی تک قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے عبوری حکومت کو آئے روز کسی نہ کسی فریق کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تقریباً تمام جماعتوں نے انتخابی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بنگلہ دیش خلافت مجلس نے تمام 300 نشستوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش خلافت مجلس نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ اسلامی اقدار اور قومی مفادات کو ترجیح دیتے ہوئے آئندہ قومی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور تمام 300 حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔ بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومہ انجینئرز کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بنگلہ دیش خلافت مجلس کے امیر مولانا محمد مامون الحق نے کہا کہ ’’اگر ایک وسیع اتحاد یا انتخابی معاہدہ اسلام اور ملکی مفادات کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے تو پارٹی اس راستے پر چلنے کے لیے تیار ہے۔‘‘