تاثیر 30 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
تہران،30جون:ایران نے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی جوہری واچ ڈاگ ادارے’ آئی اے ای اے’ کے سربراہ رافیل گورسی اور اس کے دیگر معائنہ کاروں کو کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔ وہ ایک اخبار میں شائع ہونے والے پھانسی کے مطالبے کے بعد بھی پوری طرح محفوظ ہیں۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے امریکی ٹی وی چینل ‘سی بی ایس’ کو ایک انٹرویو کے دوران کہا گروسی ایران میں ایران میں مکمل محفوظ رہیں گے یاد رہے ایک ایرانی اخبار کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گروسی کو جاسوس قرار دے کر پھانسی دے دی جائے۔
اس سے کافی پریشانی پھیل گئی۔ ارجنٹینا جمیس سے رافیل گروسی کا تعلقب ہے اس نے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ارجنٹینا نے گروسی کو ایران کے دورے کی اجازت نہ دینے کے اعلان کی بھی ہفتے کے روز مذمت کی۔اس سے پہلے ایران کی طرف سے رافیل گروسی پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی و اسرائیلی بمباری کی مذمت نہ کر کے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی اور بد دیانتی کی ہے۔دریں اثنا ایرانی پارلیمنٹ میں قانون سازوں نے رافیل اور ان کی ٹیم کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت نہ دینے کے کیے کہا ہے۔