تاثیر 21 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
گورکھپور، 21 جون: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر گورکھ ناتھ مندر کے زیراہتمام ہفتہ وار یوگا تربیتمیں حصہ لیا۔ دوسروں کو یوگا کی اہمیت بتاتے ہوئے انہوں نے یوگا سے بھرپور زندگی گزارنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ یوگا سے بھرپور زندگی جینے والے شخص کو بڑھاپا کبھی پریشان نہیں کرتا۔ جسم تندرست رہتا ہے۔ صحت سب سے بڑا ورثہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا کو دنیا میں جگہ ملی ہے۔ آج پوری دنیا یوگا کر رہی ہے۔