بالاکرشنا کی سالگرہ، چندرابابو اور دیگر کی مبارکباد

تاثیر 12 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد , 11۔جون:تلگوفلموں کے مشہور اداکار و ہندوپورم کے ایم ایل اے ننداموری بالاکرشنا کی سالگرہ پر وزیراعلیٰ چندرابابو نا ئیڈو، نائب وزیراعلی پون کلیان اور وزیر نارا لوکیش کے بشمول وزراء￿ نے سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی۔چندرابابو نا ئیڈو نے ان کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی نیک خواہشات پیش کیں، جبکہ لوکیش نے ’’سلور اسکرین کے لیجنڈ’’ اور ’’پو لٹیکل اسکرین پر ان سٹاپابل’’ کے القابات سے سراہا۔پون کلیان نے ان کے تاریخی، لوک اور دیوی کرداروں کو سراہا اور ہندوپورم کی ترقی میں ان کے رول کی ستائش کی۔