تاثیر 12 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
علی گڑھ, 11 جون:جموں اینڈ کشمیر میں جتنی ترقی ہوئی ہے وہ بھی کم ہے، کیونکہ ہم وہاں جس طرح کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جس طرح سے ہمارا پڑوسی ملک حالات کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اس کا مقابلہ صرف ترقی اور روزگار سے ہی کیا جاسکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار جموں وکشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کیا وہ آج علی گڑھ میں اپنے دیرینہ ساتھی ساجد خان(آفتاب منزل والے) کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیش کرنے آئے تھے،انھوں نے بتایا کہ وہ بچپن میں انکے ساتھ اسکول میں پڑھے تھے اور کافی وقت ساتھ گذارا تھا آج وہ اس دنیا میں نہیں ہیں انکے گھروالوں سے ملاقات کرکے انکے غم میں شریک ہوا ہوں۔
غورطلب ہے کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے احمدی اسکول میں کے احاطہ میں دفن ہوئے دوست ساجد خان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے پہنچے تھے جن کا گذشہ روز دْبئی میں انتقال ہوا تھا۔، میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جتنی ترقی ہوئی ہے وہ بھی کم ہے، کیونکہ ہم وہاں جس طرح کی جنگ لڑ رہے ہیں اور جس طرح سے ہمارا پڑوسی ملک حالات کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں نہ صرف کوشش کرنی ہے بلکہ اس میں کامیابی بھی حاصل کرنی ہے تاکہ جموں و کشمیر میں زیادہ سے زیادہ ترقی اور ترقی ہو۔