ایئر انڈیا کے بدقسمت کیبن کریو ممبر روشنی سونگھارے کی آخری رسومات ممبئی کے قریب ڈومبیوالی میں ادا کی گئیں

تاثیر 19 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 19 جون :احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی 26 سالہ کیبن کریو ممبر روشنی سونگھارے کی آخری رسومات جمعرات کو ممبئی کے قریب واقع ان کے
آبائی شہر ڈومبیوالی میں ادا کی گئیں۔ علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی جب سیکڑوں افراد نے انہیں الوداع کیا۔ روشنی کی میت کو راجا جی پاتھ، ڈومبیوالی ایسٹ میں واقع نو امیہ کرپا سوسائٹی کے خاندانی گھر لے جایا گیا جہاں خاندان، دوست، پڑوسی اور مقامی باشندے سوگوار ماحول میں ان سے آخری تعزیت کے لیے جمع تھے۔ روشنی اپنے والدین راجندر اور راج شری سونگھارے اور چھوٹے بھائی وگنیش
کے ساتھ رہتی تھیں۔ اہل خانہ نے شناخت اور کلیئرنس کے عمل مکمل ہونے کے بعد لاشوصول کی۔ بعد ازاں میت کو مقامی شمشان لے جایا گیا جہاں دوستوں اور خیرخواہوں نے
آخری رسومات ادا کیں۔