ضلع جنتا دل یونائیٹڈ نے کیا جائزہ میٹنگ اور اعزازی تقریب کا اہتمام

تاثیر 27 جون ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

              سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 27 جون 2025 کو روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے دفتر وشوکرما موڑ نزد بازار سمیتی تکیہ سہسرام ​​میں ایک جائزہ میٹنگ اور پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا، جسکی صدارت روہتاس کے ضلع صدر اجئے سنگھ کشواہا نے کی اور ضلعی ترجمان الکھ نرنجن نے اسکی نظامت کی ۔ اس پروگرام میں روہتاس کے ضلع انچارج اشوک پرجاپتی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے ۔ میٹنگ میں روہتاس ضلع کے چار اسمبلی حلقوں کرگہر، دینارہ، سہسرام ​​اور چناری میں بوتھ سطح پر چل رہی بوتھ کمیٹی کا جائزہ لیا گیا ۔ اسی سلسلے میں ضلع صدر اج] یکے سنگھ کشواہا نے کہا کہ روہتاس ضلع کے سبھی ساتوں اسمبلی حلقوں میں پارٹی کو پرائمری سطح یعنی بوتھ لیول پر مضبوط کرنے کیلئے پنچایت سطح پر 29 جون سے 13 جولائی 2025 تک میٹنگ کی جائیگی اور بوتھ کمیٹی کو فعال کرکے پارٹی کو آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بااختیار بنایا جائیگا ۔ میٹنگ میں بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل کے نومنتخب ممبران اور روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر امریش چودھری، دھن جی چودھری اور ویمن کمیشن کی ممبر رضیہ کامل انصاری کو ضلع صدر روہتاس اجئے سنگھ کشواہا نے کپڑے اور مالا دے کر نوازا ۔ اس موقع پر ضلع صدر نے کہا کہ امریش چودھری، دھنجی چودھری اور رضیہ کامل انصاری پارٹی کے پرانے ڈسپلن اور محنتی لیڈر ہیں، بہار اسٹیٹ سٹیزن کونسل اور ویمن کمیشن کے ممبر کے طور پر انکی نامزد ہونے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اس سے ایک بات تو طے ہے کہ عزت مآب وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی کارکنوں پر یکساں توجہ دیتے ہیں اور پارٹی سے وفاداری کرنے والے کارکنان کو ضرور اعزاز دیا جاتا ہے، امریش چودھری اور دھنجی چودھری کی نامزدگی ریاستی کونسل مختلف شعبوں میں ہوئی ہے جو روہتاس ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کو مزید مضبوط کرینگے اور پارٹی کے کاموں کو لیکر کارکنوں کا جوش بھی بڑھیگا اسکے لئے ہم سب عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مبارکباد دیتے ہیں اور امریش چودھری، دھنجی چودھری اور رضیہ کامل انصاری کے سنہرے سیاسی مستقبل کی خواہش کرتے ہیں ۔ ضلع صدر روہتاس اجئے سنگھ کشواہا نے ضلع روہتاس کے تمام کارکنوں کی طرف سے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار جی کا شکریہ بھی اسلئے ادا کیا اور مبارکباد دی کہ بڑھاپے کی پنشن میں اضافہ اور ہر پنچایت میں کنیا وہوا بھون کی تعمیر کی جائیگی اور امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے اس طرح کے مزید عوامی فلاحی کام انجام دئے جائینگے ۔ پروگرام میں سنجئے چندرونشی، پردیپ رنجن، سنتوش شکلا، بنارسی پٹیل، سنگیتا سنگھ، سکنجئے سنگھ، منوج سنگھ، سریندر رام، سدھیشور ورما، دھرمیندر کشواہا، پرمود مہتو، اجئے کشواہا وغیرہم کے علاوہ بھی بہت لوگ موجود تھے ۔